اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کراچی کے موجودہ حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے: شاہد خاقان عباسی

عوامی پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کراچی کی موجودہ صورتحال دیکھ کر دکھ ہوا۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی 17 سال سے سندھ پر حکومت کر رہی ہے۔ کیا پیپلز پارٹی والے پانی کے مسائل حل نہیں کر سکتے؟

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کراچی سے باہر جائیں تو سمجھ آجائے گا کہ کراچی کتنا محروم ہے۔ بلدیہ ٹاؤن کے لوگ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں لیکن وہاں پانی نہیں ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ای سی آئی اجلاس میں نہ آنے والا وزیراعظم اچھا کام نہیں کرسکتا، بہترین وقت جیل میں ہوتا ہے، سب سے زیادہ تعلیم جیل میں دی جاتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی کے پاس دوسرا موقع ہے، اب وہ کہہ رہے ہیں کہ ووٹ کو عزت دو۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button