آئندہ 24 گھنٹوں کےد وران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہے گا، خاص طور پر پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ کی صورتحال برقرار رہے گی، اور بعض مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔
موسم کا احوال
اسلام آباد: موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان۔
مری اور گلیات: یہاں بھی موسم خشک اور سرد رہے گا۔
پنجاب: میدانی علاقوں میں اسموگ اور چند مقامات پر صبح و رات کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کی پیشگوئی۔
سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان: بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان: موسم سرد اور خشک رہے گا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہی۔ پنجاب کے چند میدانی اضلاع میں ہلکی دھند کا سامنا رہا۔
موسم کے اس تبدیلی کے دوران شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے، خاص طور پر اسموگ اور دھند کی صورت میں سڑکوں پر سفر کرتے وقت محتاط رہیں۔






