اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
138قیمتی گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ: سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
جماعت اسلامی کے ایم پی اے محمد فاروق نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے 138 مہنگی گاڑیوں کی خریداری کے معاملے کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ عثمان فاروق نے عدالت کو بتایا کہ 28 مارچ کو سندھ ہائی کورٹ نے گاڑیوں کی خریداری کے خلاف درخواست مسترد کردی، سندھ حکومت کی جانب سے بیوروکریسی کے لیے 138 گاڑیاں خریدی جارہی ہیں۔
یہ گاڑیاں عوام کے لیے ادا کردہ ٹیکس کی رقم خریدی جائیں گی، عوام کے ٹیکس کے عوام کی بہبود کے لیے استعمال کرنا۔






