اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

بھارت کو تحمل کا پیغام، مگر قومی دفاع پر سمجھوتہ نہیں ہوگا: بلاول بھٹو

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور جنگ کے حامی نہیں، تاہم اگر بھارت نے کسی قسم کی جارحیت کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ایک حالیہ بیان میں بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ بھارت کو اب حوصلہ دکھانے کی ضرورت ہے، کیونکہ پاکستان خاموش رہنے والا ملک نہیں۔ انہوں نے کہا، "بھارت کی یہ بھول ہے کہ ہم ان کے حملوں کے جواب میں خاموش رہیں گے۔ پاکستان ہر صورت میں اپنے قومی وقار اور سلامتی کا دفاع کرے گا۔”

بلاول بھٹو نے کہا کہ جنوبی ایشیا کو امن اور ترقی کی ضرورت ہے، نہ کہ کشیدگی اور جنگ کی۔ انہوں نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے کردار ادا کرے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button