اہم خبریںدنیا

مودی کا بھارت واپسی پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے گریز، بھارتی میڈیا

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ حملے کے بعد اپنا سعودی عرب کا دورہ مختصر کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جدہ سے نئی دہلی واپسی کے سفر میں انہوں نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے سے گریز کرتے ہوئے ایک متبادل راستہ اختیار کیا۔ تاہم بدھ کو واپسی پر ہندوستانی فضائیہ کے بوئنگ 777-300 نے بحیرہ عرب کے اوپر سے طویل راستہ اختیار کیا

اور گجرات کے راستے دہلی واپس آگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستان واپسی کے بعد نریندر مودی نے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول، وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ ہوائی اڈے پر ہنگامی میٹنگ کی جب کہ سیکورٹی کمیٹی کے سکریٹری وی سی سی بی سی سی کے سربراہان اور وزیر خارجہ نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 28 سیاح ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے تھے جن میں سے 26 جاں بحق افراد کی تصدیق شدہ فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button