تازہ تریندنیا

یوکرین روس کیساتھ براہ راست بات چیت کیلئے تیار ہے: صدر زیلنسکی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ روس کے ساتھ براہ راست بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس کے ساتھ بات چیت صرف جنگ بندی کی صورت میں ہوگی۔

یوکرائنی صدر کا کہنا ہے کہ وہ جنگ بندی کے بعد کسی بھی شکل میں بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب یوکرین کے معاملے پر یورپی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج لندن میں ہوگا۔

اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ لندن اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، یوکرین کے لیے امریکی ایلچی کیتھ کیلوگ لندن اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یوکرائنی اہلکار نے کہا کہ امید ہے کہ یوکرین کے اتحادی ممکنہ معاہدے پر بات کریں گے۔

ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ لندن مذاکرات میں یوکرائنی وفد کی پہلی ترجیح غیر مشروط جنگ بندی ہوگی۔

اس کے علاوہ ازیں کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ یوکرین تنازع اتنا ہے کہ فوری جنگ بندی کا حصول ممکن ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button