اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی، 16 جنوری سے نئے ریٹس متوقع

اسلام آباد: 16 جنوری سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ توقع ہے کہ پیٹرول کی قیمت 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر کم ہو جائے گی۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 82 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل میں 2 روپے 08 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ قیمتوں میں یہ ردوبدل وزیراعظم کی منظوری کے بعد نافذ کیا جائے گا۔

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ پیٹرول کی فی بیرل قیمت 69.27 ڈالر سے کم ہو کر 66.54 ڈالر ہو گئی ہے، جبکہ پریمیم پیٹرول پر فی بیرل 13 سینٹ کمی ریکارڈ کی گئی اور قیمت 5 ڈالر 1 سینٹ ہو گئی۔ پیٹرول پر فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی میں 72 پیسے کی کمی کے ساتھ ایکس ریفائنری قیمت میں 6 روپے 51 پیسے کمی ہوئی، جس کے بعد فی لیٹر ایکس ریفائنری قیمت 139 روپے 6 پیسے ہو گئی۔

ڈیزل کی قیمت بھی کمی کی زد میں رہی، فی بیرل قیمت 76.32 ڈالر سے کم ہو کر 73.99 ڈالر ہو گئی۔ ڈیزل پر کسٹم ڈیوٹی اور ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں فی لیٹر 5 روپے 33 پیسے کمی ہوئی اور ایکس ریفائنری قیمت 149 روپے 99 پیسے پر آ گئی۔

یہ کمی صارفین کے لیے بڑی ریلیف ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ عالمی مارکیٹ میں فیول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد مقامی سطح پر بھی قیمتیں کم ہونے جا رہی ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button