اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
حکومتی کارکردگی کے نظام کی بہتری کیلئے کمیٹی تشکیل
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی کا نظام بہتر بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے وفاقی وزراء اور دیگر حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی۔
حکام کے مطابق کمیٹی کے ارکان میں وزیر توانائی، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر شامل ہوں گے جب کہ وزیر خزانہ کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔
کارکردگی کمیٹی ایف بی آر کے موجودہ فریم ورک اور نتائج کا تجزیہ کرے گی، وفاقی اداروں کے لیے معیاری مانیٹرنگ اور فیڈ بیک سسٹم تیار کرے گی اور 30 دن کے اندر اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔






