مقبوضہ کشمیر میں 26سیاحوں کی ہلاکت، دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے میں 26 سیاحوں کی ہلاکت پر دفتر خارجہ کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔
میڈیا کے سوالات کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں حملے میں سیاحوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ہم واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلح افراد نے بسران میڈوز میں تفریح کے لیے آنے والے سیاحوں کو نشانہ بنایا۔
حملے کے بعد بھارتی میڈیا نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا۔ جب حملہ ہوا تو فوراً سوشل میڈیا پر ’’پاکستان کا ہاتھ‘‘ کا بیانیہ پھیل گیا۔
مودی میڈیا کا فارمولا ہے کہ کوئی بھی واقعہ ہو جائے تو فوراً بغیر ثبوت کے پاکستان پر الزام لگانا، انتہا پسند بھارتی حکومت کی بنیاد عوام کو جنگ پر اکسانے جیسے بیانیے پر ہے۔
بھارتی میڈیا خود ساختہ دہشت گردی کی خبروں پر ہنگامہ برپا کرتا ہے جبکہ ’’نکسلی حملوں‘‘ کے بارے میں خاموشی اختیار کرتا ہے کیونکہ سچ ان کے جھوٹ کو بے نقاب کرتا ہے۔
ہندوستانی میڈیا کا نیا نظریہ یہ ہے کہ بھارت میں ’’ہر گردی‘‘ پاکستان کو ثابت کرتا ہے کہ ہندوستانی حکومت اور ہندوستانی عوام کو بیوقوف بنانے میں مصروف ہے۔ ہندوستانی میڈیا آزاد ہے تاکہ عوام حقیقی مسائل سے دور۔






