اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

وفاق میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کا اتحاد ممکن نہیں ،امیر مقام

پشاور (نیوز ڈیسک) —
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے کہا ہے کہ وفاق میں پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان کوئی اتحاد ممکن نہیں ہے۔

"ہم اس بات پر متفق ہیں کہ کشمیر میں حکومت کو تبدیل کرنا ضروری ہے۔ یہ بات دونوں پارٹیوں میں پہلے سے طے تھی کہ کشمیر حکومت تبدیل ہونی چاہیے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ:

"پیپلز پارٹی اور ہمارا اتحاد سسٹم کو چلانے کے لیے برقرار رہے گا۔ اگر بانی پی ٹی آئی کا سہیل آفریدی پر اعتماد ہے تو کابینہ تشکیل دینے میں کیا مشکل ہے۔”

امیر مقام کے مطابق وفاق میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کا کوئی اتحاد موجودہ سیاسی ماحول میں ممکن نہیں، تاہم کشمیر میں حکومت کی تبدیلی پر دونوں پارٹیوں کا اتفاق موجود ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button