اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

صدر، وزیر اعظم کا پوپ کے انتقال پر اظہار افسوس

صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے پوپ فرانسس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مرحوم پوپ کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

صدر زرداری نے کہا کہ پوپ فرانسس امن اور انصاف کی طاقتور آواز تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوپ فرانسس کا طرز عمل تمام مذاہب کے ماننے والوں کے لیے روشنی کا مینار ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پوپ فرانسس کے انتقال سے دنیا ایک مخلص اور امن پسند شخص سے محروم ہوگئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پوپ کے انتقال پر مسیحی برادری سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا جب کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھی دنیا بھر کے مسیحیوں سے اظہار تعزیت کیا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button