اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

کے پی حکومت نے دینی مدارس کیلئے گرانٹ بڑھا کر 10کروڑ روپےکر دی: بیرسٹرسیف

خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے دینی مدارس کے لیے گرانٹ 30 ملین روپے سے بڑھا کر 100 ملین روپے کر دی ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اس گرانٹ کی منظوری وزیراعلیٰ کے پی کے کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی ہے۔ دینی مدارس کے طلباء بھی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

مشیر اطلاعات نے کہا ہے کہ دینی اور عصری تعلیم کا امتزاج وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دینی مدارس کے طلباء کو دینی تعلیم کے ساتھ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے اور تحریک انصاف کے بانی کے ویژن کے مطابق دینی و عصری تعلیم کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا ہے کہ کے پی حکومت سکولوں کے ساتھ دینی مدارس پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button