اہم خبریںپاکستانلمحہ با لمحہ
آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی، چکن بدستور مہنگی
لاہور: آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی تاہم چکن بدستور مہنگا ہوگیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق آٹے کے بعد گھی کی قیمت بھی نیچے آگئی ہے۔
گروسری مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 200 روپے کم ہوکر 1550 روپے پر آگیا ہے جب کہ گھی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے۔
گروسری مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ انتظامیہ مٹن اور چکن کی قیمتیں کم کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے۔






