اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

وزیراعظم کا حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے گرین سگنل، اسپیکر کا کردار برقرار

وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو بھی آمادگی سے آگاہ کر دیا ہے، جبکہ حکومتی وفد اسپیکر کی درخواست پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات صرف تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں سے کیے جائیں گے، غیر منتخب نمائندوں سے بات چیت نہیں کی جائے گی۔ دوسری جانب اسپیکر آفس کے ذرائع کے مطابق تاحال تحریک انصاف کے کسی رہنما نے مذاکرات کے لیے باضابطہ رابطہ نہیں کیا۔

اسپیکر آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار ایاز صادق نے پارلیمانی کمیٹی بدستور برقرار رکھی ہوئی ہے اور جیسے ہی اپوزیشن رضامندی ظاہر کرے گی، اسپیکر فوری طور پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کریں گے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق اسپیکر کی پیشکش کے باوجود اپوزیشن نے اب تک ان سے رابطہ نہیں کیا۔ اسپیکر نے تحریک انصاف کو اپنے چیمبر میں ملاقات کی دعوت دے رکھی ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی اسپیکر سے آخری ملاقات محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کے معاملے پر ہوئی تھی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button