اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

حکومت کو کوئی حق نہیں کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی مارچ کو روکے: لیاقت بلوچ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔

جماعت اسلامی کے ایک بیان کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں آج اسلام آباد میں فلسطین یکجہتی مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت کو فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی مارچ کو روکنے کا کوئی حق نہیں، جماعت اسلامی کا فلسطین سے یکجہتی مارچ پرامن ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت رکاوٹیں کھڑی کرکے پوری دنیا میں اپنی بدنامی نہ کرے اور آج اسلام آباد میں فلسطین سے یکجہتی ریلی کو روکنے سے گریز کرے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے نو گو ایریا نہ بنایا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کویت کا اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان پوری امت کا بیان ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button