پاکستانتازہ تریندنیالمحہ با لمحہ
چین امریکا میں تجارتی جنگ،عالمی منڈی میں تیل مہنگا
امریکا کی جانب سے چین پر نئی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تین فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔
امریکی خام تیل کی قیمت دو ڈالر اضافے سے 64.45 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب برطانوی خام تیل کی قیمت بھی دو ڈالر اضافے سے 67.85 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
دنیا کی دو بڑی اقتصادی طاقتوں کے درمیان جاری تجارتی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔ چین نے امریکہ کو نایاب زمین کی سات معدنیات کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔
یہ معدنیات جدید دفاعی ٹیکنالوجی، گاڑیوں اور ہتھیاروں کی کلید ہیں۔ ان کے بغیر لڑاکا طیاروں، آبدوزوں، میزائلوں، ریڈار سسٹم اور ڈرونز کی تیاری ممکن نہیں۔






