اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

پی پی سے معاملات کا حل افہام و تفہیم سے چاہتے ہیں، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے بیان کا خیر مقدم کیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق ایک صوبے کا پانی دوسرے صوبے میں نہیں جا سکتا، اتحادیوں کے تحفظات دور کرنا ہمارا فرض ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پانی کی تقسیم انتظامی معاملہ ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سندھ میں سیاسی جماعتوں کے احتجاج کا ہدف نہریں نہیں پیپلز پارٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو پیپلز پارٹی کے بیانات سے زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button