اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

سردیوں کی آمد کب تک متوقع ،پی ڈی ایم اے نے اہم پیشگوئی کردی

لاہور: پنجاب بھر میں موسم میں تبدیلی آنا شروع ہو گئی ہے، خاص طور پر رات اور صبح کے اوقات میں خنکی محسوس کی جا رہی ہے جبکہ دوپہر کے وقت سورج کی تمازت برقرار ہے۔ گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں نے موسم کے حالات میں واضح تبدیلی لائی ہے۔

محکمہ موسمیات (پی ڈی ایم اے) نے بتایا ہے کہ اس وقت بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے، تاہم اکتوبر کے آخر تک متوقع بارشوں سے گرمی کا زور ختم ہو جائے گا اور سردیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گا۔

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ موسم کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر مناسب لباس پہنیں اور صحت کا خیال رکھیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button