وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے دورہ افغانستان کے دوران واضح کیا ہے کہ افغان مہاجرین کو عزت اور وقار کے ساتھ ان کے ملک واپس بھیجا جا رہا ہے۔
افغان عبوری قیادت سے ملاقات کے بعد میڈیا بریفنگ میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ خطے کی ترقی، بہتری اور امن و سلامتی کے لیے دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا، کسی ملک کی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔
افغان عبوری وزیراعظم سے ملاقات میں سیکیورٹی اور دوطرفہ تجارت پر تبادلہ خیال کیا گیا، اسحاق ڈار نے سیکیورٹی اور بارڈر مینجمنٹ کے مسائل حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان نے تعلقات برقرار رکھنے اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کابل میں افغان عبوری قیادت سے ملاقات کی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ملک کو ترقی دینے اور امن کے لیے کام کرنا، کسی ملک کی سر زمین گردی کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے، افغان وزیرخارجہ خان متقی کو دورۂ پاکستان کو بھی دعوت دی گئی۔
اس سے افغان عبوری وزیر اعظم ملا محمد اخوند سے ملاقات میں پہلے حسن تجارت، ٹرانزٹ تعاون اور عوامی باہمی تعلقات کے باہمی تعلقات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔






