دنیالمحہ با لمحہ

کینیڈا میں فائرنگ سے بھارتی طالبہ ہلاک

کینیڈا میں ایک بھارتی طالب علم کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہرسمرت رندھاوا نامی 21 سالہ طالبہ بس اسٹاپ پر بس کا انتظار کر رہی تھی کہ کار ڈرائیور نے فائرنگ کر دی۔

ہرسمرت رندھاوا اونٹاریو کے موہاک کالج کی طالبہ تھیں۔

پولیس نے واقعے میں طالب علم کی موت کو اندھی گولی کا نتیجہ اور طالب علم کو ایک معصوم راہگیر قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

بھارتی قونصلیٹ کے مطابق دو کار ڈرائیوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

اس موقع پر طالبہ کے سینے میں گولی لگی اور اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق ہو گئی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button