اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
اسحاق ڈارکی افغان عبوری وزیرِ اعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں سیکیورٹی، تجارت اور راہداری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں عوام سے عوام کے تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ ملاقات میں برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کے تبادلوں کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل افغان وزارتِ خارجہ میں پاک افغان بات چیتبات چیت میں آپ، تجارت، رابطوں اور عوامی تعلقات کے تمام معاملات پر بات چیتاس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر ملک افغانستان کی ترقی اور خوش حالی کا خواہاں ہے۔






