مریم نواز اتنا ظلم کریں کہ کل اسے خود برداشت بھی کر سکیں، بیرسٹر سیف
خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس مریم نواز کی ہدایت پر عدالتی احکامات کا مذاق اڑا رہی ہے۔ مریم نواز کو اتنا ظلم کرنا چاہیے کہ کل وہ خود برداشت کر لیں۔
اپنے بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پنجاب حکومت 26ویں آئینی ترمیم کی آڑ میں اڈیالہ جیل کے سامنے عدلیہ کی آزادی کا جنازہ نکال رہی ہے۔
، عدلیہ 26ویں ترمیم کی زنجیریں توڑ کر آئین و قانون کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔
انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان کی بہنوں کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ قابل مذمت ہے، بانی چیئرمین سے ملاقات کرنا بہنوں کا آئینی اور قانونی حق ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ بانی چیئرمین کی بہنوں سے ملنے کے بجائے انہیں گرفتار کر کے بیابانوں میں چھوڑ دیا جائے۔
عدالتی حکم کا مذاقاڑانے کے متراف ہے، حواس باختہ حکومت بانی چیئرمین کی بہنوں سے بھی خوفزدہ ہے۔






