اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

موسم سرما میں شدید سردی نہیں پڑے گی، بارشیں بھی معمول سے کم رہیں گی: محکمہ موسمیات

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے رواں برس موسم سرما کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نومبر، دسمبر اور جنوری کے دوران ملک بھر میں شدید سردی کا امکان نہیں ہے۔ محکمے کے ترجمان انجم نذیر کے مطابق ان مہینوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہ سکتا ہے، خاص طور پر شمالی علاقوں میں سردی معمول سے کم ہوگی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سال موسم سرما میں بارشیں بھی معمول سے کم ہونے کا امکان ہے، تاہم جنوری کے آخر میں کچھ بارشیں متوقع ہیں۔ کم بارشوں کی وجہ سے پنجاب اور بالائی سندھ میں اسموگ کی شدت میں اضافہ ہوگا جبکہ فضائی معیار بھی متاثر ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بحیرہ عرب میں ایک ڈپریشن موجود ہے جو کراچی سے تقریباً 1800 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، تاہم اس سسٹم کے پاکستان کے ساحلی علاقوں پر کوئی اثرات متوقع نہیں ہیں۔

انجم نذیر کے مطابق مڈغاسکر کے قریب ایک سمندری طوفان بھی موجود ہے، لیکن اس طوفان کے باعث بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن کے شدت اختیار کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button