عمرکوٹ: قومی اسمبلی کے حلقہ 213 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کی امیدوار صبا تالپور بھاری اکثریت سے کامیاب، جب کہ آزاد امیدوار لال چند ملہی دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 213 عمرکوٹ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جمعرات کی صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہی۔
حلقے میں کل 18 امیدوار میدان میں تھے،
ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کی امیدوار صبا تالپور اور جی ڈی اے کے حمایت یافتہ امیدوار لال چند ملہی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع تھا۔
عمرکوٹ کے حلقہ این اے 213 کے ضمنی انتخاب میں تمام 498 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر حتمی نتائج آ گئے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کی صبا تالپور 161934 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار لال چند 81 ہزار 160 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
آزاد امیدوار لال چند نے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے ڈی آر او آفس کے سامنے دھرنا دیا جبکہ مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی اور آج ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔
واضح رہے کہ این اے 213 عمرکوٹ کی نشست پیپلز پارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
عمرکوٹ ضمنی انتخاب کے نتائج پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جیت کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کااعتماد کامظہر ہے، تالپور کی فتح کی فتح ہے، آج حیدر آباد میں اے 213 کی کامیابی کا جشن منائیںاس کے علاوہ بلاول سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ انتخاب میں کامیابی پر صبا تالپور کو کباد بولتے ہوئے عمر کوٹ کے عوام نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا۔سندھ کا کہنا تھا کہ جمہوری عمل کی کامیابی عوام کی ہے۔






