اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

پاکستان کی معیشت 2 ٹریلین ڈالرز تک پہنچ سکتی ہے: برطانوی ہائی کمشنر

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان نوجوان آبادی والا ملک ہے، باہمی تعاون سے پاکستان کی معیشت 2 ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جین میریٹ نے کہا کہ برطانیہ دنیا میں مالیاتی خدمات فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ دوسرا سب سے بڑا کاروباری خدمات فراہم کرنے والا اور تیسرا بڑا تجارتی خدمات فراہم کرنے والا ملک ہے اور دنیا کی تیسری بڑی معیشت ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان اسٹریٹجک تعلقات کے دو رخ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کی دوطرفہ تجارت 4.4 ارب پاؤنڈز ہے، پاکستان اور برطانیہ دوطرفہ تجارت کو 10 ارب پاؤنڈز تک لے جائیں گے، برطانیہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے۔

جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان نے بہترین اقدامات کیے ہیں، جس کی آئی ایم ایف نے بھی تعریف کی ہے، برطانیہ بھی پاکستان کے بہترین اقدامات کو سراہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ صحت، تعلیم اور انجینئرنگ کے شعبوں میں مکمل تعاون فراہم کر رہے ہیں اور انجینئرنگ کے شعبے میں بھی تعاون فراہم کر رہے ہیں جس میں ریکوڈک منصوبہ بھی شامل ہے۔ برطانیہ بھی موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کی مکمل حمایت کر رہا ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے یہ بھی کہا کہ معاشی اصلاحات میں پاکستان کے ساتھ ہیں اور بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ وہ 45 ملین ڈالر کے پروگرام کے ذریعے پاکستان میں میکرو اکنامکس پر کام کر رہے ہیں اور کلین اینڈ گرین انرجی سمیت پاور سیکٹر میں اصلاحات میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button