اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

پاکستان میں کام کرنے والی کسی کمپنی کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کام کرنے والی کسی کمپنی کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کام کرنے والی کسی بھی کمپنی کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں ہے اور صرف بیانیے کی بنیاد پر کسی بھی کمپنی کو نشانہ بنانے کی قطعاً اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوڈ چینز پر حملوں پر قانون کو فعال کیا جا رہا ہے، پاکستان کا اسرائیل سے کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہو سکتا اور نہ ہی پاکستان اسرائیلی مصنوعات درآمد کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر کے مختلف شہروں میں غیر ملکی فوڈ چینز پر حملوں کے واقعات سامنے آئے تھے جہاں نامعلوم افراد کی جانب سے ریسٹورنٹس میں توڑ پھوڑ کی گئی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button