اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

بلاول بھٹو زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کراچی میں صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری 18 اپریل کو جلسے سے بھی خطاب کریں گے جسے پیپلز پارٹی کے موجودہ سیاسی ایجنڈے اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کرنے اور اس ریلی کے ذریعے مستقبل کے سیاسی اقدامات کا خاکہ تیار کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

۔ جلسے میں پارٹی اور رہنما، ردعمل اور بڑی تعداد میں عوامی پارٹی کے مرکزی صدر۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button