برطانیہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی میں غیر متوقع کمی
برطانیہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث کھانے پینے کی اشیاء بھی سستی ہونے سے شہریوں نے راحت کا سانس لیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ماہ برطانیہ میں افراط زر کی شرح میں توقع سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی جو 2.6 فیصد پر آگئی۔
مہنگائی میں اس غیر متوقع کمی کی وجہ پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہے تاہم مہنگائی میں یہ کمی عارضی ہو سکتی ہے۔
ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کاروباری لاگت بڑھنے سے مہنگائی دوبارہ بڑھ سکتی ہے۔
اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ معمول ہے اور اپریل میں قیمتیں بڑھنا شروع ہو سکتی ہیں۔
یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ مہنگائی میں اس کمی کی ایک وجہ حکومت کا قیمتوں پر مصنوعی کنٹرول ہے کیونکہ انتخابات قریب ہیں۔
بینک آف انگلینڈ کے مطابق، افراط زر اس سال بڑھ کر 3.7 فیصد ہو جائے گا، جو اس کے 2 فیصد کے ہدف سے زیادہ ہے۔
یاد رہے کہ برطانیہ میں شہری بڑھتی ہوئی مہنگائی سے کافی پریشان ہیں اور نئی حکومت کو اپنی پالیسیوں پر شدید تنقید کا بھی سامنا ہے۔






