آج پارٹی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ملاقات کا دن ہے۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی۔
فہرست میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شبلی فراز اور صاحبزادہ حامد رضا شامل ہیں۔
راجہ ناصر عباس، احمد خان بچھر اور زرتاج گل کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔
ان کے علاوہ پی ٹی آئی کے بانی کی بہنیں بھی ملاقات کے لیے آج اڈیالہ جیل پہنچیں گی۔





