اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
ایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کی میتیں کل پاکستان کے حوالے کی جائیں گی
ایران میں جاں بحق 8 پاکستانیوں کی میتیں کل پاکستان کے حوالے کی جائیں گی۔
چاغی کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق 8 پاکستانیوں کی میتیں تفتان کے راستے پاکستان لائی جائیں گی، انہیں وصول کرکے آبائی علاقوں کو روانہ کرنے کے انتظامات کر لیے گئے ہیں۔
اس سے قبل ایران میں ہلاک ہونے والے 8 پاکستانیوں کی فہرست جاری کی گئی تھی۔
پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کے مطابق بہاولپور سے تعلق رکھنے والے آٹھ پاکستانی مزدور ایرانی شہر مہرستان میں مارے گئے جن میں محمد عامر، محمد دلشاد، محمد ناصر، ملک جمشید، محمد دانش، محمد نعیم، غلام جعفر اور محمد خالد شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 12 اپریل کو ایران کے علاقے سیستان میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کا تعلق بہاولپور سے تھا۔






