اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

آئی ایم ایف پروگرام میں چین کا کردار مثالی تھا، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین نے ہر موقع پر پاکستان کا ساتھ دیا، آئی ایم ایف پروگرام میں بھی چین کا کردار مثالی تھا۔

اسلام آباد میں زرعی سکالرشپ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے زرعی گریجویٹس اعلیٰ تعلیم کے لیے چین جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چین میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کے تجربات سے مستفید ہو گا، پاکستانی طلباء کو سکالر شپ فراہم کرنے پر چینی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ زرعی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق نے انہیں متاثر کیا۔

انہوں نے دورہ چین کے دوران وہاں کی زرعی یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ پاکستانی طلباء بیجنگ اور اسلام آباد کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار اہم ہے، اسکالرشپ پروگرام کے لیے زرعی گریجویٹس کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا، زرعی گریجویٹس کا انتخاب آزاد کشمیر، جی بی اور چاروں صوبوں سے کیا گیا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسکالرشپ پر چین جانے والے گریجویٹس میں بلوچستان کا کوٹہ 10 فیصد سے زیادہ ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button