اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
’وزیراعظم آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے پیکج کااعلان کریں گے‘
وزیر اعظم شہباز شریف آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے پیکج کا اعلان کریں گے تاکہ سمندر پار پاکستانیوں کی تجاویز کی بنیاد پر ان کے مسائل اور فوری خدشات کو حل کیا جا سکے۔
یہ بات اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید قمر رضا نے اسلام آباد میں منعقدہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔
سید قمر رضا نے کہا کہ وزیراعظم اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور ان کے تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
سمندر پار پاکستانیوں کے اہم مسائل کے حل کے لیے چودہ نکاتی ایجنڈا پہلے ہی تیار کر لیا گیا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی کو ان مسائل پر کام کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔






