اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اڑان پاکستان کے تحت قومی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے: گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پرواز پاکستان کے تحت قومی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو اس میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔

اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سمندر پار پاکستانیوں کو اس سال اپنی 77 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ زرمبادلہ بھیجنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی ون ونڈو آپریشن ہے، سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔

ملک و قوم کے حالات بہت جلد بدلنے والے ہیں، کامران ٹیسوری

گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف معیشت کو مزید مستحکم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے درمیان نظریاتی اور سیاسی اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن ریاست پر اختلاف نہیں ہو سکتا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button