اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں سردی برقرار رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کل کم سے کم درجہ حرارت 11 سے 13 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جب کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ کے مطابق شہر میں مختلف سمتوں سے 5 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے خشک ہوائیں چلیں گی، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 سے 65 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ رات اور صبح کے وقت سردی سے بچاؤ کے لیے مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button