اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے تاریخ ساز رقوم وطن بھیج کر ریکارڈ قائم کردیا۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں سال مارچ کے مہینے میں تاریخ ساز رقم وطن بھیج کر ریکارڈ قائم کیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ماہ میں 4 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات زر کا ریکارڈ قائم کیا گیا۔ مارچ میں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے 4.1 بلین ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

ترسیلات زر مارچ 2024 کے مقابلے میں 37.3 فیصد زیادہ اور فروری 2025 کے مقابلے میں 29.8 فیصد زیادہ ہیں۔ رواں مالی سال جولائی سے مارچ تک مجموعی طور پر 28 بلین ڈالر موصول ہوئے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 21 بلین ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئی تھیں۔

مارچ 2025 کے دوران سعودی عرب سے 983.7 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 842.1 ملین ڈالر، برطانیہ سے 683.9 ملین ڈالر اور امریکہ سے 419.5 ملین ڈالر موصول ہوئے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button