اہم خبریںپاکستانلمحہ با لمحہ
ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق، ڈرائیور گرفتار
کراچی میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ کراچی کے علاقے نیو چلی میں پیش آیا جہاں ٹریلر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق نوجوانوں کی شناخت زاہد اور نور محمد کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں لیاری عثمان آباد کے رہائشی اور دوست تھے۔
پولیس حکام کے مطابق ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔واضح رہے گزشتہ روز بلدیہ ٹاؤن میں بھی واٹر ٹینکر کیکر سے 4 سال کا بچہ مارا گیا۔






