انٹرٹینمنٹاہم خبریں

اسٹیج اور ٹی وی کے معروف اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو انتقال کر گئے

سٹیج، فلم اور ٹیلی ویژن کے نامور اداکار اور کامیڈین جاوید کڈو طویل علالت کے بعد 63 برس کی عمر میں لاہور جنرل ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

اداکار جاوید کڈو کافی عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔

جاوید کڈو نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1980 کی دہائی میں کیا اور جلد ہی اپنی منفرد اداکاری، مزاحیہ انداز اور چھوٹے قد کی وجہ سے عوام میں مقبولیت حاصل کر لی۔
انہوں نے 150 سے زائد اردو اور پنجابی فلموں، سینکڑوں اسٹیج ڈراموں اور ٹی وی شوز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

ان کی صحت کے مسائل کئی سالوں پر محیط تھے۔ 2016 میں انہیں برین اینوریزم کے باعث گنگا رام اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جب کہ بعد ازاں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد ان کے کولہے کی سرجری کرائی گئی۔

ان کے اہل خانہ کے مطابق جاوید کوڈو ذیابیطس، بلڈ پریشر اور دیگر پیچیدہ امراض میں مبتلا تھے۔

جاوید کوڈو تین بٹوں اور بیوہ کو سوگوار چھوڑ گئے۔ ان کی نماز جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان کیا جائے گا۔جاوید کوڈو کے انتقال پر فلم، وی اور اسٹیج سے فنکاروں نے گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا اور ان کی فنی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button