اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ کے باہر ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف لندن پہنچ گئے۔
نواز شریف کا طیارہ برطانیہ پہنچ گیا، انہیں ایئرپورٹ سے ایون فیلڈ پہنچنے میں تقریباً ایک گھنٹہ لگے گا۔
ایون فیلڈ کے باہر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے آگئے، دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
لندن پولیس کی بھاری نفری اس وقت ایون فیلڈ کے باہر موجود ہے جو پی ٹی آئی کے کارکنوں کو حراست میں لے کر لے گئی ہے۔






