عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے جس کے باعث پاکستان میں آئندہ 15 روز تک پیٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل 64.71 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے جس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات 8 سے 10 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اس وقت پیٹرول اور ڈیزل پر 70 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرتی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے پیش نظر جی ایس ٹی کی شرح بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
حکومت نے 31 مارچ کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بجائے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کیا تھا۔






