اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ میں 18 دسمبر 2025 سے 31 دسمبر 2025 تک تعطیلات ہوں گی، جبکہ سپریم کورٹ یکم جنوری 2026 کو معمول کے مطابق کام دوبارہ شروع کر دے گی۔
عدالتی ترجمان کے مطابق تعطیلات کے دوران بھی سپریم کورٹ کے تمام دفاتر کھلے رہیں گے اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت جاری رہے گی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل وفاقی آئینی عدالت نے بھی موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آئینی عدالت 22 دسمبر 2025 سے 4 جنوری 2026 تک 14 دن کے لیے بند رہے گی، جبکہ 5 جنوری 2026 کو معمول کا کام دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ اس دوران آئینی عدالت کے دفاتر بھی کھلے رہیں گے۔






