شانگلہ میں ڈی پی او شانگلہ اور دیگر پولیس کی گاڑیوں پر ریموٹ کنٹرول بموں سے حملہ کیا گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں ڈی پی او شانگلہ شاہ حسن سمیت دیگر افسران اور جوان محفوظ رہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ دھماکے میں سپیشل برانچ کے افسر کی نجی گاڑی کو نقصان پہنچا۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن شروع کر دیا ہے۔






