راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور ژالہ باری ہوئی۔
لنڈی کوتل میں سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ گئی۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے سیلاب کے باعث دیگر نقصانات کا خدشہ ہے۔ بٹ خیلہ اور درگئی میں کبھی گرج چمک، کبھی ہلکی تو کبھی تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، ژالہ باری سے گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہوگیا، گولڑہ میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ بوگرہ میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، کٹاریاں میں پانی کی سطح 5 فٹ جب کہ گولمنڈی میں 4 فٹ معمول پر ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے باعث ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں ہیں۔
تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے نشیبی علاقوں کا دورہ کیا، سی ڈی اے اور ایم سی آئی کی ٹیمیں بھی اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ تھیں، ای 11 سمیت تمام علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں موجود ہیں۔
اسی موسمیات کے مطابق اٹک، چکوال، گوجرانوالہ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی بارش کا ایک حصہ۔






