روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت 90 ہزار عازمینِ حج سفر کریں گے: چیف آپریٹنگ آفیسر
چیف آپریٹنگ آفیسر ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت اسلام آباد ایئرپورٹ سے 90 ہزار عازمین حج سفر کریں گے۔ اس سال اسلام آباد ایئرپورٹ سے 45 ہزار سے زائد عازمین حج حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔
آفتاب گیلانی کا کہنا ہے کہ عازمین حج کی سہولت کے لیے جلد ہی روڈ ٹو مکہ کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبہ اسلام آباد اور کراچی کے ہوائی اڈوں پر دستیاب ہوگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دی تھی۔
پاکستانی وزارت اطلاعات نے بتایا ہے کہ پاکستان نے عازمین حج کے لیے حج کوٹہ بڑھانے کی خصوصی درخواست کی تھی۔
وزارتِ اطلاعات کے مطابق اب مزید 10 ہزار پاکستانی شہری حج کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں۔






