سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی‘ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔
پاکستانی وزارت اطلاعات نے اطلاع دی ہے کہ پاکستان نے عازمین حج کے لیے حج کوٹہ بڑھانے کی خصوصی درخواست کی ہے۔
یہ درخواست ان شہریوں کے لیے کی گئی تھی جو مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہیں کروا سکے تھے۔ وزارت اطلاعات کے مطابق سعودی حکام نے پاکستان کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے پاکستان کے لیے حج کوٹہ میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق اب مزید 10 ہزار پاکستانی شہری فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔






