اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

ملالہ یوسفزئی کا افغان لڑکیوں کی ملک بدری روکنے کا مطالبہ

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی تنظیم ملالہ فنڈ نے پاکستانی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ افغان لڑکیوں اور خواتین کو ملک بدر کرنا بند کرے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک بیان میں ملالہ فنڈ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین اور طویل مدتی افغان شہریوں کی ملک بدری کو فوری طور پر روکے۔

اپنے بیان میں تنظیم نے کہا کہ حکومت ان افغان لڑکیوں اور خواتین کو بھی ملک بدر کر رہی ہے جنہیں افغانستان میں طالبان کے ظلم و ستم کا سامنا ہے۔

تنظیم نے کہا کہ افغان شہریوں کو ملک بدر کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اس سے معصوم شہریوں کی زندگیوں کو بھی خطرہ لاحق ہو گا۔

ملالہ نے بین الاقوامی برادری، مختلف حکومتوں، فاؤنڈیشنز، سول سوسائٹی اور عالمی اداروں سے رابطہ کیا ہے کہ وہ بے اختیار ہونے والے افغان باشندوں کی مدد کر رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button