وزیر اعظم شہباز شریف بیلاروس کے 2 روزہ دورے پر دارالحکومت منسک پہنچ گئے۔
بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر ٹورچن نے دارالحکومت منسک کے ہوائی اڈے پر میاں شہباز شریف کا استقبال کیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
بیلاروس میں پاکستانی سفارتخانے کے افسران بھی ان کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔






