اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری سکولوں کے طلباء کو مفت بیگ فراہم کرنے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری اسکولوں کے طلباء کو مفت بیگ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ حکومت نے کتابوں کی مفت فراہمی کے لیے فنڈز بھی منظور کر لیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیرنٹ ٹیچر کونسل کے سالانہ فنڈ کو 5 ارب روپے سے بڑھا کر 7 ارب روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بیرسٹر سیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے ویژن کے مطابق تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔






