کراچی: سندھ فوڈ اتھارٹی نے تعلیمی اداروں میں غیر صحت بخش اشیاء کی فروخت پر پابندی کے حوالے سے خط لکھ دیا۔
سندھ فوڈ اتھارٹی نے تعلیمی اداروں میں بچوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے سیکریٹری اسکول ایجوکیشن، کالج ایجوکیشن اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کو خطوط ارسال کیے ہیں۔ سافٹ ڈرنکس اور دیگر چیزوں پر پابندی لگانے کو کہا گیا ہے۔
فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں پاپڑ، رنگین چپس اور دیگر غیر صحت بخش اشیاء پر پابندی عائد کی جائے، اسکولوں اور کالجوں میں سافٹ ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس پر پابندی لگانے کی بھی درخواست کی گئی۔ سندھ فوڈ اتھارٹی نے 2018 کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ اتھارٹی نے تعلیمی اداروں کو طلباء کی صحت سے متعلق خدشات سے آگاہ کیا۔
فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ تمام اداروں میں جو کینٹینز اور فوڈ کورٹس قائم ہیں ان کی مؤثر نگرانی کا مشورہ دیتے ہیں۔






