اہم خبریںتازہ تریندنیا

لندن: 17 ملین پاؤنڈ منشیات کی سمگلنگ کیس میں چار ملزمان کو سزا سنادی گئی۔

برطانوی کنگسٹن کراؤن کورٹ نے 17 ملین پاؤنڈ منشیات کی سمگلنگ کیس میں ملوث چار ملزمان کو سزا سنائی۔

.خصوصی قانون نافذ کرنے والے افسران کی وسیع تحقیقات کے بعد، چار افراد کے ایک گروپ کو تقریباً 500 کلو گرام کوکین کی درآمد اور تقسیم کرنے کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے افسران کے مطابق منشیات سمگل کرنے والا گروہ ہالینڈ سے کوکین درآمد کر کے پورے لندن میں تقسیم کر رہا تھا جسے ایک فعال کارروائی کے دوران پکڑا گیا۔

گینگ کے تین ارکان، نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے 59 سالہ برٹ ڈی جونگ، نارتھولٹ سے 22 سالہ حسین سخی اور اکس برج کے رہنے والے 21 سالہ زیبا ظہور کو کوکین کی درآمد اور تقسیم کے الزام میں چار ہفتے کے مقدمے کے بعد 7 اپریل کو سزا سنائی گئی۔

برطانوی شہر سلوو سے تعلق رکھنے والے گینگ کے چوتھے رکن 23 سالہ جسٹن مورس نے گزشتہ ماہ 11 مارچ کو کوکین کی درآمد پر پابندی سے بچنے اور کوکین کی سپلائی کرنے کی سازش کا اعتراف کیا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button