اہم خبریںتازہ تریندنیالمحہ با لمحہ

پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان؛ عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہوگیا

خام تیل کی قیمتیں مسلسل گر رہی ہیں کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے ساتھ تجارتی جنگ چھیڑ رہے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 60.12 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے۔ یہ کمی 14 ڈالر فی بیرل ہے۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 31 مارچ کو 74.74 ڈالر فی بیرل تھا جو 2 اپریل تک قدرے بڑھ کر 74.95 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔

تاہم، اس کے بعد سے، خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی آرہی ہے، جو کہ 74.74 ڈالر سے گر کر 60.12 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 10 سے 12 روپے فی لیٹر تک کمی ہوسکتی ہے۔

اس سے قبل حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں زیادہ کمی نہیں کی تھی لیکن بدلے میں حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں بڑا ریلیف دینے کا وعدہ پورا کیا تھا۔

اب جبکہ خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے، اس لیے پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے۔

تاہم ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر عام ٹیکس لگانے کے لیے اپنا اختیار استعمال کر سکتی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button